پنجاب کی طرح باقی صوبے بھی بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتے ہیں: عطاء تارڑ

پنجاب کی طرح باقی صوبے بھی بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتے ہیں: عطاء تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبائی حکومتیں بھی اپنے طور پر عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتی ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے بلوں پر باتیں کی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے اس کا ایک ہی مقصد تھا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے، عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں سب سے پہلی ترجیح بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا تھا، وفاقی حکومت نے پورے ملک میں ایک یونٹ سے لے کر 200 یونٹ تک کے تمام بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی دی، یہ رقم ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں پنجاب حکومت نے اپنے فنڈز سے 45 ارب روپے کی کٹوتی کرکے 201 یونٹ سے لے کر 500 یونٹ تک کے صارفین کو سبسڈی فراہم کی، وفاق موجودہ حالات میں جو کر سکتا ہے، وہ کر رہا ہے، پنجاب حکومت نے بھی ایک احسن اقدام اٹھایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز ریلیف کے اس ماڈل کو سراہیں،  بدقسمتی سے سندھ حکومت،جماعت اسلامی نے تنقید شروع کر دی,پنجاب حکومت نے جو اقدام اٹھایا وہ دوسرے صوبوں کیلئے ترغیب ہے، پنجاب حکومت نے اپنے ترقیاتی بجٹ میں سے رقم نکال کر ریلیف دیا، دوسری صوبائی حکومتیں بھی اپنے طور پر بجلی کی قیمت میں ریلیف دے سکتی ہیں۔عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سوچ رہے تھے پنجاب حکومت کے اقدام کو سراہا جائے گا، بدقسمتی سے سندھ حکومت اور جماعت اسلامی نے تنقید شروع کر دی۔

 عطا تارڑ

مزید :

صفحہ اول -