رحیم یارخان، احمد پور شرقیہ، مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک
رحیم یارخان، بہاولپور، احمد پور شرقیہ (نمائندہ پا کستان، ڈسٹرکٹ بیورو، سٹی رپورٹر) ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونیوالے 3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ٹریفک کا پہلا حادثہ مجاہد کالونی کے رہائشی 45 سالہ پرویز کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالے رکشے سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا۔ دوسرا حادثہ (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
جھنگ روڈ کے رہائشی 28 سالہ ممتاز علی کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالی کار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ تیسرا حادثہ کراچی کے رہائشی 68 سالہ دلدار حسین کے ساتھ پیش آیا جو ٹرک پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث آگے جانیوالے ٹرالر سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونیوالے تینوں افراد کو ورثا اور ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔ کوٹلہ موسیٰ خان احمدپورشرقیہ میں ایک بچی گھرکے اندرکھڑے ہوئے ٹریکٹر سے گر گئی اورہیڈانجری کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئی، اطلاع پرریسکیو 1122موقع پرپہنچ گئی تاہم 8سالہ نعیمہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرجاں بحق ہوگئی،بچی کی ڈیڈباڈی لواحقین کے حوالے کردی گئی۔