جیولرز دکانوں پر لوٹ مار، پولیس آپریشن، دو ملزم گرفتار
ملتان(وقائع نگار)جلالپور پیروالا میں سرافہ بازار میں جیولرز کی دو دکانوں میں نقب زنی کی 02 مختلف وارداتوں کے دوران ساڑھے 48 تولے طلائی زیورات اور 360 تولے چاندی چوری کرنے والے گینگ کے 02ارکان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان سے دوران تفتیش جیولرز کی دو دکانوں سے چوری کیے گئے مکمل طلائی زیورات اور چاندی سمیت کل 01 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں ساڑھے 48 تولے طلائی زیورات اور 360 تولے چاندی، 03 عدد موٹرسائیکل، 03 عدد موبائل فونز اور دیگر سامان شامل ہیں برآمد(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)
کر لیا، 05 مقدمات ٹریس کرلیا۔واضح رہے 03 ہفتے قبل مورخہ 27.07.2024 کو تھانہ سٹی جلال پور پیروالا سرافہ بازار مین چوک میں جیولر کی دکان میں رات کے وقت نقب لگا کر ساڑھے 27 تولے طلائی زیورات اور 200 تولے چاندی چوری کر لیے گئے۔جبکہ مورخہ 04.08.2024 کو اسی بازار میں ایک اور جیولرز شاپ میں نقب لگا کر 21 تولے طلائی زیوارت اور 160تولے چاندی چوری کر لیے گئے۔اس قدر بڑی وارداتوں کی وجہ سے تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ملزمان کی جلد گرفتاری اور مسروقہ سامان کی جلد برآمدگی کا مطالبہ کیا گیا۔