شجاع آباد، پولیس آپریٹر قتل، مقدمہ درج
شجاع آباد (نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر) پولیس ملازم وائرلیس آپریٹر شوکت بھٹی کا 25 سالہ نوجوان ذیشان کو نامعلو(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
م افراد نے قتل کر دیا تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا.تفصیلات کے مطابق ہاشمی کالونی کے رہائشی پولیس ملازم وائرلیس آپریٹر شوکت بھٹی نے تھانہ سٹی میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دو دن قبل میرا 25 سالہ نوجوان بیٹا ذیشان بھٹی گھر سے موٹرسائیکل پر اپنے موبائل کے پیسے لینے کے لیے نکلا رات گیے تک واپس نہ آیا ہم تلاش کرتے رہے دوسرے روز صبح اطلاع ملی کہ حمزہ ٹان بسم اللہ چوک پر آ جائیں وہاں پہنچے تو میرا بیٹا وہاں مکان کے آئرے میں کھڑے پانی میں جاں بحق ہوا پڑا تھا جب کہ موٹر سائیکل موجود نہیں تھا ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گیے مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے بیٹے کو ناحق قتل کیا گیا ہے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے دوسری جانب ریسکیو 1122 نے کے مطابق جب مقتول کی نعش پانی سے نکالی گئی تو جیبوں کی تلاشی کے دوران مقتول کی جیبوں سے نشہ آور ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں ریسکیو 1122 نے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔