وفاقی محتسب، ریجنل ہیڈ کا وہاڑی کا دورہ،41سائلین پیش

وفاقی محتسب، ریجنل ہیڈ کا وہاڑی کا دورہ،41سائلین پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر ملتان کے ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی نے وہاڑی کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر دفتر کے کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ادارہ کی افادیت و اہمیت کے موضوع پر صحافیوں سے گفتگو کی اور سائلین سے شکایات کی وصولی بھی کی،  ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب ملتان محمود جاوید بھٹی نے (بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

کہا کہ وفاق کے زیر انتظام سرکاری محکموں بارے عوامی شکایات اور مسائل کے جلد حل کے لیے وفاقی محتسب کا ادارہ ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہا ہے کسی وکیل کے بغیر بلاتاخیر، بلاتفریق، بلاتعطل سائلین کے مسائل حل کر رہا ہے اور وفاقی محتسب عوامی شکایات کے حل کیلئے سب سے آگے ہے انہوں نے مزید  نے کہا کہ شہری کسی بھی وفاقی محکمے کے خلاف سادہ کاغذ پر درخواست یا1055پر ایس ایم ایس یا واٹس ایپ، انسٹا گرام یا ای میل کے ذریعے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں سائل کی درخواست کی سماعت کے حوالے سے درخواست گزار کو ایس ایم ایس بھیجا جا تاہے اور 60دن کے اندر سائل کے مسئلہ کو حل کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں ایڈوائزر وفاقی محتسب ملتان ریجن محمود جاوید بھٹی نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران واپڈا سے متعلقہ41 سائلین کی طرف سے آنے والی درخواستوں کی سماعت کی اور جلد حل کے لیے احکامات صادر کئے۔