29اگست کو دمادم مست قلندر، تاجر تنظیمیں متحرک، رابطے تیز
ملتان (نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ پا کستان بھرکے تاجر متحد ہیں اور وہ 28 اگست کو ہر صورت میں اپنے حق کے لیے ہڑتال ضرور کریں گے آیف بی آر کی طرف سے پورے ملک میں تاجروں کو ہراساں اور پریشان کرنے جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس کو فوری طور پر بند کیا جائے حکومت اور آیف(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)
بی آر اپنے ہوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ایف بی ار نے ایڈوانس ٹیکسز کے نوٹس جاری کرنے کے سلسلے کو بند نہ کیا تو امن و امان کی صورتحال کی ذمہ داری حکومت اور آیف،بی، آڑ پر ہوگی ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف شٹر ڈان کرنا اور پرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران ایم ڈی اے روڈ کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہو کیاتقریب سے مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل کے جدوجہد کی ہے ہم انجمن تاجران ایم ڈی اے روڈ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشا اللہ ان کے تمام مسائل حل کرائیے گے