بی آئی ایس پی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ، مزید8لاکھ افراد کو سکیم میں شامل کرنے کیلئے اقدامات تیز

بی آئی ایس پی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ، مزید8لاکھ افراد کو سکیم میں شامل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں بی آئی ایس پی ہولڈرز کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈرز کی موجودہ تعداد 92 لاکھ کے قریب ہے، اب مزید 8 لاکھ افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع میں ڈائنامک سروے جاری ہے، دور دراز علاقوں میں دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں، اس ڈائنامک سروے میں بلوچستان کے لوگوں کو خصوصی رعایت مل رہی ہے۔ڈائنامک سروے کے ذریعے مزید لوگ بی آئی ایس پی میں شامل کیے جائیں گے، سروے میں مستحق خواتین اور ان کے بچوں کی رجسٹریشن جاری ہے، سندھ، بلوچستان کے دور دراز ایریاز میں موبائل رجسٹریشن وہیکلز بھجوائی گئی ہیں۔