میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اپنے افسران ملازمین کو مکمل سپورٹ کریگی، انجینئر عامر ضیاء
ملتان (نیوز رپورٹر)چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیا نے کہا ہے کہ بہادری سے فیلڈ میں فرائض سرا(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
نجام دینے والے میپکو اہلکار وں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ایسے ملازمین کو کمپنی کی مکمل حمایت حاصل ہوگی اور ان کے تحفظ کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اپنے افسران اورملازمین کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے بجلی چوروں اور واجبات کی عدم ادائیگی نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن پر مامور ٹیموں پر تشدد، مارپیٹ، جان لیوا حملے کئے جارہے ہیں۔ بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچاناہماری ذمہ داری ہے۔