نتخابات کا لعدم قرار دینے کی افواہیں گہری سازش، علی حیدرگیلانی

نتخابات کا لعدم قرار دینے کی افواہیں گہری سازش، علی حیدرگیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان)انتخابا ت 2024 کالعدم قرار دینے کی افواہیں جمہوریت کے خلاف سازش ہیں، منتخب حکومت گرانے کے خطر ناک نتائج برآمد ہوں گے، عمران نیازی کی سہو لتکاری کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے،قو می فیصلوں میں نظریہ ضرورت کی بجائے ملکی آئین، قوانین مدنظررکھے جائیں، عوام کو بنیادی سہو لیات کی فراہمی وفاق کی ذمہ داری،پیپلز پارٹی عوامی مشکلات سے آگاہ ہے۔بانی پی پی ٹی کی سیاست عملاََ ختم ہو چکی،9مئی پاک افواج کوکمزور کرنے کی سازش تھی، عمران نیازی جلاؤ گھیراؤ کے سیاہ کارناموں پر ڈھٹائی کی بجائے قوم سے معافی مانگیں، انصاف میں تا(بقیہ نمبر60صفحہ7پر)

خیرملزمان کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہا ہے، پیپلز پارٹی جمہوری استحکام، عوامی مشکلات کے خاتمے کے لئے جدوجہد کاری رکھے گی، ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی مخدوم سیدعلی حیدر گیلانی نے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔