گراں فروشوں کی دکانیں 3دن کیلئے سیل وزیراعلی کا حکم سمجھ سے بالاتر،میاں  آفاق  انصاری کی بات  چیت

گراں فروشوں کی دکانیں 3دن کیلئے سیل وزیراعلی کا حکم سمجھ سے بالاتر،میاں  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب کے صدر میاں آفاق انصاری نے وزیر اعلی پنجاب کے حکم(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

 نامہ محض جرمانہ کافی نہیں گراں فروشوں کی دکانیں بھی 3دن کے لئے سیل کی جائیں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب محض کریانہ تاجران کو مہنگائی کا الزام دے کر جرمانے اور سزا ئیں دینے پر تلی ہوئی ہے جبکہ اس مہنگائی کے اصل محرکات کے خلاف کاروائی سے گریزاں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے تو گراں فروش کا تعین کیا جانا ضروری ہے سیکرٹری انڈسٹریز کے 22دسمبر 2022کے آرڈر جس میں آئین اور قانون کے مطابق پروڈیوسر،امپورٹر اور ہول سیلر کوریٹ لسٹ بنا کر آویزاں کرنے کا پابند کیا گیا ہے کہ جبکہ ریٹیلرز تو اس کا ذمہ دار ہی نہیں بنتا گذشتہ 47سال سے کریانہ ریٹیلرز کو مہنگائی کا قصور وار ٹھہرا کر سزا دی جارہی ہے جو کہ بالکل انصاف کے منافی ہے ان سزاں کا اطلاق کرنے سے پہلے گراں فروشی اور مہنگائی کرنے والوں کا تعین کیا جانا ضروری ہے جبکہ حکومت صرف کریانہ تاجروں کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے کر بھاری جرمانے او رسزائیں دی رہی ہے