شاہ محمود قریشی پابند سلاسل، ایک سال مکمل

شاہ محمود قریشی پابند سلاسل، ایک سال مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (نیوز رپورٹر)  وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کو جیل میں جبر اور فسطائیت کا سامنا کرتے ہو(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

ئے ایک سال مکمل ہو گیا اور ان کا صرف واحد جرم جو ثابت ہو سکا وہ " وفا " کا ہے۔ عمران خان کے نظریہ اور ملکی وقار کی بحالی کے ساتھ ملک کیلئے جبر کے سامنے وہ کبھی سمجھوتہ کریں گے نہ ہی جھکیں گے۔  ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی وڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدومزادہ زین حسین قریشی نے اپنے والد کی قید کو ایک سال مکمل ہونے پر ان کے نام لکھے گئے خط میں کیا ہمیں فخر ہے کہ ہم آپ کی قربانیوں اور ملک کے لیے جو خدمات آپ نے بطور وزیر خارجہ سرانجام دیں ان سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔ پچھلے ایک سال کا سفر اور قید کے دوران فسطائیت کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں، جن میں بار بار اہل خانہ سے ملاقاتوں پر پابندی، اذیت دینے کی خاطر پولیس وین میں کئی کئی گھنٹوں کے سفر، بخار کی حالت میں کئی گھنٹوں پانی اور کچھ نہ دینا، جیل مینوئل کی خلاف ورزی، عید نماز پڑھنے پر پابندی اور تمام کیسز میں بریت کے باوجود بھونڈے تاخیری حربے استعمال کر کے قید رکھا جانا یہ سب آپ  نے استقامت کے ساتھ سہا اور ڈٹ کر سامنا کیا اور بس مسکرا کے پیغام دیا کہ " ناکردہ گناہوں کی سزا پارہے ہیں، پھر بھی مسکرا رہے ہیں اے عدل و انصاف پھر بھی تجھ سے امید لگا رہے ہیں."