4افغان باشندے ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات
ملتان(وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان نے بیرون ملک میں غیر قانونی طریقے سے مقیم 4افغانی باشندے کو ڈ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)
ی پورٹ ہونے پر تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے ملتان کی خصوصی ٹیم نے گزشتہ روز نجی ایئر لائن کی پرواز PA 870جدہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر فلائٹ میں سوار چار افغان باشندے عبداللہ محبو الہی،مسز لطیف محمد عارف،مسزسلوہ محبوب الہی اور مسز مرواہ محبوب الہی کو تحویل میں لیں لیاگیا ایف آئی اے کے مطابق تحویل میں لیئے گئے چاروں افراد افغان باشندے جو جدہ میں غیر قانونی طریقے سے مقیم تھے جن کا پاکستان سے روانگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا تمام افراد کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی گئی ہے