45سالہ شہری اغواء، تین دن بعد نہر سے لاش برآمد

45سالہ شہری اغواء، تین دن بعد نہر سے لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)3 دن قبل مبینہ اغوا ہونیوالا 45 سالہ شخص کی مظفر گڑھ کینال سے نعش برآمدکرلی گئی،آصف منیرگورمانی کو2نامعلوم افراد نے ملاقات کی غرض سے گھرسے باہر بلوایا تھا،نوجوان کو فتل کرکے نہرمیں پھینکاگیا، مقتول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،تفصیل کے مطابق کوٹ ادو محلہ غریب آباد کے رہائشی سابق وائس چییرمین بلدیہ مبین اظہرگرمانی کے بھتیجے آصف منیرگرمانی سے3دن قبل ا(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

پنے گھرکے باہرممتاز پارک میں 2نامعلوم افراد سے ملنے کی غرض سے آیا تو اس کے بعد واپس نا آیا جس کامغوی کے بیٹے محمدواصف گورمانی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ نمبر1130/24زیردفعہ 365تھانہ کالاکے رہائشی یسین اور آصف کے خلاف بھی تھانہ سٹی میں درج کروایا گیا تھا3روز تک لواحقین اور پولیس متلاشی رہے،گزشتہ روزصبح مظفر گڑھ کینال میں سے محمود کوٹ کے مقام پر ایک نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت مبینہ مغوی آصف منیر گورمانی کے نام سے ہوئی تاہم پولیس صدرمظفرگڑھ نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے نعش ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دی،جہاں پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثا کے حوالے کردی گئی،ورثاکے مطابق یسین اورآصف نامی دونوں افراد16اگست کی شام اسے گھر سے بلایا کہ جو کہ ممتازپارک کے قریب رکھے ہماچہ پر ملنے کیلئے گیا جسے وہ بلال مسجدکے ساتھ لے گئے اورکارمیں ڈالکراغواکرکے لے گئے،ورثاکیمطابق ملزمان نے تشددکے بعدقتل کرکے نعش کو نہرمیں پھینکا،دوسری طرف اس افسوس ناک خبر پر علاقہ میں سوگ  کا سماں ہے،مقتول کی نماز جنازہ تین بجے تین ممتاز پارک کوٹ ادو میں ادا کی گئی جس میں  اہل علاقہ سمیت کوٹ ادو کی سیاسی سماجی دینی و شہری حلقوں سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔