طغیانی: دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات متاثر، نقل مکان شروع

طغیانی: دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات متاثر، نقل مکان شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    رحیم یارخان،کوٹ ادو(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر)کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے اور ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے،دریائے سندھ(بقیہ نمبر1صفحہ7پر)

 تونسہ بیراج  اپ سٹریم کی جانب پانی کی امد3لاکھ 90ہزار 176 جبکہ ڈان سٹریم کی جانب 3لاکھ 80 ہزار 176 کیوسک پانی کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے تو نسہ پنجند لنک کینال 5,000 کیوسک مظفرگڑھ کینال 5,000  کیوسک پانی پر چل رہی ہیں ڈیرہ غازیخان کینال اور کچھی کینال تاحال بند ہیں جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پانی کی آمد میں بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،محکہ آبپاشی کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی امد3لاکھ 90ہزار 176 جبکہ ڈان سٹریم کی جانب 3لاکھ 80 ہزار 176 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیاجہاں درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے،تونسہ بیراج سے نکلنے والی مرکزی نہروں میں مظفر گڑھ کینال کو 5ہزارکیوسک،ٹی پی لنک کینال کو بھی 5ہزارہزارکیوسک ڈیمانڈ کے مطابق پانی کی فراہمی کی جارہی ہے جبکہ ڈی جی خان کینال  اورکچھی کنیال کومکمل بندکردیاگیا ہے۔ حالیہ بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں طغیانی کے نتیجے میں نچلے درجے کا سیلاب آگیاجس کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے۔ بستی پہوڑاں اور بستی گوپانگ میں دریائی پانی داخل ہونے سے بستیوں میں رہائش پذیر لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث زمینداروں اور کاشتکاروں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

راجن پور(تحصیل رپورٹر) کو کوہ سلیمان کے پہاڑ وں پر شدید بارشوں کی وجہ سے علاقہ پچادھ کا ذمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ بستی ڈنور۔ بستی حجانہ۔ بستی پتافی۔ اور محل مکول۔ چٹول۔ دربار حمزہ سلطان۔ بمبلی(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

۔ حاجی پور۔ میراں پور۔ سمیت دیگر علاقوں میں ڈھاٹیں مارتا سمندر کا منظر پیش کررہا ہے۔ لوگوں کی مال مویشی۔ گندم اور دیگر اشیا پانی کی نظر ہوگئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور ریسکو عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر جام خلیل احمد نے گزشتہ روز مختلف میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے عملہ کو سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع راجن پور کے تمام میڈیکل کیمپس پر ناگ۔ ویکسین اور دیگر ادوایات وافر مقدار میں موجود ہے۔ چیلنچ سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔