تونسہ بیراج،34سپر بند کا تیسرا حصہ بھی دریا برد

تونسہ بیراج،34سپر بند کا تیسرا حصہ بھی دریا برد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پانی کے بہاؤ میں اضافہ سے دریائے سندھ میں کٹامیں تیزی سے دریائے سندھ کے مقام تونسہ بیراج کی آر ڈی 34 سپر بند کا تیسرا حصہ بھی کٹا کے باعث دریا برد ہوگیا،وہاں پر قائم مقامی بستیاں جس میں بستی کھلنگ بستی شجرا بستی بھٹار اوربستی واٹو زیرآب آگئی ہیں،حفاظتی بند ٹوٹنے سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے،علاقہ (بقیہ نمبر6صفحہ7پر)

میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے نقل مکانی کے اعلانات بھی کرائے جا رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا رہا ہیواضح رہے کہ محکمہ انہار اورضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث کروڑوں کی لاگت سے یہ سپربند دریا برد ہواہے،کیونکہ گزشتہ 25دنوں سے اس سپر بند پر دریا کے پانی کا زبردست دبا تھاچند روز قبل پانی نے اس سے بند کو درمیان سے ہٹ کیا تھا اور 300 فٹ کا شگاف ڈالا تھا جو بعد میں 700 فٹ سے بھی زائد ہو گیا تھا اب دریا نے گزشتہ ں سے پیوستہ رات کو زیرو آر ڈی پر دبا ڈالنا شروع کر دیا اور سپر بند کو متاثر کرنا شروع کر دیاجسکی اطلاع محکمہ انہار کو دی گئی لیکن اس پرکوئی کام نہ کیا اوراس سپربندکا تیسراحصہ بھی دریا برد ہو گیا۔آرڈی 34سپر بندکا تیسرا حصہ کٹاؤکے باعث دریا برد ہونے کا مذاملہ،رات گئے ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری ڈی ایس پی ثنا اللہ خان مستوئی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز ریسکیو 1122 سپرنٹینڈنٹ انجینئر ایکسیئن ایریگیشن ساری رات دریا سپر دریا کے کنارے متاثر ہونے والی جگہ پر موجود رہے انتظامیہ نے نا صرف آبادی کے انخلا کو یقینی بنایا بلکہ اسکے ساتھ ساتھ کٹاؤ کی جگہ کا ڈپٹی کمشنر نے تمام اقدامات کا بھی جائزہ لیا بستی کھلنگ  اور لاشاری والا کماد کی فصل شدید متاثر ہورہی ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں ایک ماہ قبل الرٹ جاری کردی گئی تھی۔