فنانس ایکٹ کیخلاف ملتان میں وکلاء کا احتجاج، ریلی، نعرے
ملتان(خصو صی ر پورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام فنانس بل ایکٹ 2024کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان سے چوک کچہری تک احتجاجی ریلی نکالی گئی چوک کچہری پر دئیے گئے دھرنے سے ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،صدر بار محمد عمران خاکوانی،جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ،نائب صدر افتخار قریشی،لائبریری سیکرٹری(بقیہ نمبر11صفحہ7پر)
سید اظہر شاہ،جوائنٹ سیکرٹری حفظہ رحمن،اقبال مہدی، زاکر نقوی،مہر محمداقبال سرگانہ،محمد سلیم لودھی،ملک جاوید ڈوگر،جاوید اقبال اوجلہ،چوہدری جہانزیب،فرزانہ سلیمان شیخ محمود کمال،رانا سلطان خاں،ملک محمد جلال اور دیگر وکلانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب فنانس ایکٹ بل 2024کے خلاف وکلاکے احتجاج اور دھرنے کو اتنا کمزور نہ سمجھے ایسا نہ ہو کہ حکومت کے سر سے پانی اوپر چلا جائے اور پھر معاملہ افہام و تفہیم کی بجائے سڑکوں اور پنجاب اسمبلی کے گھیرا پر فیصلہ ہو 22اگست تک انتظار کریں گے اس کے بعد جنوبی پنجاب کی ڈسٹرکٹ و تحصیل بارز کا کنونشن بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے کنونشن میں کئے جانے والے فیصلوں اور فنانس ایکٹ بل 2024کی واپسی تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔