وزیراعظم شہبازشریف کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم اسرار کاکڑ کو پاکستانی سفیر برائے بااختیار نوجوانان مقرر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے پاکستانی طالبعلم اسرار کاکڑ نے ملاقات کی،وزیراعظم نے اسرارکاکڑ کو پاکستانی سفیر برائے بااختیار نوجوانان مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت خارجہ کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی،آکسفورڈ میں پی ایچ ڈی کے طالبعلم اسرار کاکڑ کا تعلق قلعہ عبداللہ بلوچستان سے ہے،اسرار برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ کی یونین کے پہلے بلوچ، تیسرے پاکستانی صدر ہیں۔