1400دکانوں کی نیلامی، متاثرین کا احتجاج، بلدیہ دفاتر کا گھیراؤ

1400دکانوں کی نیلامی، متاثرین کا احتجاج، بلدیہ دفاتر کا گھیراؤ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 وہاڑی،بورے والا(بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر) بلدیہ بورے والا کی طرف سے 1400 سے زائدسرکاری دوکانوں اور کھوکھا جات کی نیلامی کے خلاف پہلے سے کرایہ پر دوکانیں حاصل کرنے والے دوکانداروں اور تاجر تنظیموں کے راہنماوں کا نیلامی کے خلاف احتجاج دوکانداروں نے مکمل شٹر ڈاون کے بعد بلدیہ دفاتر کا گھیراو کرلیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران (بقیہ نمبر14صفحہ7پر)

کے صدر چوہدری محمد صغیر رامے، جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق، صدر انجمن تاجران عارف بازار عاطف چوہدری،محمد عرفان گجر،عثمان جمیل بھٹی،ملک محمد نواز اور دیگر تاجروں نے کہا کہ ہم چالیس پچاس سال سے انہی دوکانوں میں اپنا کاروبار کرکے روزگار کما رہے ہیں اور باقاعدہ کرایہ بھی بلدیہ کو دے رہے ہیں چار سال قبل بلدیہ کی شرائط کے مطابق نیلامی میں دوکانیں حاصل کیں اب پھر دوبارہ نیلامی بلا جواز ہے انتظامیہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر کرایہ طے کرے ہم طے شدہ کرایہ بھی دیں گے ہم سے دوکانوں کی قیمت لیکر انکے مالکانہ حقوق دئے جائیں جبکہ بلدیہ حکام کا کہنا ہے کہ ہم دئیے گئے شیڈول کے مطابق نیلامی کروائیں گے اگر کوئی عدالتی حکم آیا تو اسکے مطابق عمل کریں گے تاہم دوران نیلامی دوکانداروں کی جانب سے عدالت عالیہ ملتان میں دائر کردہ رٹ پٹیشن پر عدالت نے نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔#