کورٹ فیس کے ریٹس پر کمی کے حوالے سے بڑی پیشرفت

Aug 20, 2024 | 09:52 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کورٹ فیسوں میں کمی  کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق محکمہ قانون و پارلیمانی امور میں کورٹ فیس کے مقرر ریٹس پرقائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ہائیکورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم کورٹ فیس 500روپے  پر اتفاق ہو گیا،اسی طرح مصدقہ کاپی کی کورٹ فیس فی پیج 100روپے کم کرکے 10روپے کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

بورڈآف ریونیو یا کمشنرز کو نظرثانی درخواست پر ون ٹائم 500روپے کورٹ فیس ،کسٹم ، ایکسائز، لینڈریونیو، سول کورٹ10ہزار سے کم ویلیو کیسز پر کورٹ فیس 10روپے ،کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر کورٹ فیس 500سے کم کرکے 10روپے کرنےپر اتفاق ہو ا۔

اجلاس میں مزراع کو معاوضے کی ادائیگی درخواست پر کورٹ فیس 500سے کم کرکے 100روپے،کورٹ یا اتھارٹی کو کیس ٹرانسفر درخواست پر کورٹ فیس 500سے کم کرکے 100روپے ،ہائیکورٹ میں کیس ٹرانسفر کی درخواست پر کورٹ فیس 200روپے ،ریکارڈ طلبی کی درخواست پر کورٹ فیس 10روپے  اوررائٹ آف ایکوپیسنی میں دعویٰ یا غرضداشت کی درخواست پر کورٹ فیس 500 کرنے پر اتفاق ہوا۔

مزیدخبریں