کیا ربیکا خان اورحسین ترین کا بریک اپ ہوگیا ؟

کیا ربیکا خان اورحسین ترین کا بریک اپ ہوگیا ؟
کیا ربیکا خان اورحسین ترین کا بریک اپ ہوگیا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خوبصورت ڈیجیٹل تخلیق کار اور پاکستان کی صف اول ٹک ٹاکر ربیکا خان کی نئی بریک اپ ریل نے ربیکا اورحسین کے درمیان تعلقات کے کئی سوالات کھڑے کر دیئے  ہیں۔

ربیکا خان نے انسٹاگرام پر ایک بریک اپ ریل پوسٹ کی ہے ۔ ریل میں انہوں نے محبت میں ڈوبے دو لوگوں کے سفر کو دکھایا اور بریک اپ کے بعد ایک لڑکی کو روتا ہوا دکھایا ہے ، جو اس رشتے کے ٹوٹنے کے درد کو ظاہر کرتا ہے۔

اس انسٹاگرام ریل دیکھنے کے بعد سوشل میڈیاپرانکے رشتے کو لے کر مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہےاور ان کےتقریبا تمام فالوورزکا خیال ہے کہ وہ اپنے اور حسین کے بریک اپ کا ایک اشارہ دے رہی ہیں۔ اور یہ پوسٹ حسین کے انہیں چھوڑنے کے بعد پوسٹ کی گئی ہے۔ لیکن کئی مداحوں نےانہیں ہمیشہ خوش رہنے کی دعا بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ ربیکا خان نے جون میں اپنے بہترین دوست حسین ترین سے منگنی کی تھی۔ اور ان کے مداح اس منگنی پربہت خوش ہیں، جو اس رشتے کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

مزید :

تفریح -