پارٹی اختلافات، بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر اور عاطف خان کو طلب کرلیا

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں اختلافات پر اسد قیصر اور عاطف خان کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسد قیصر اور عاطف خان کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کل اڈیالہ جیل میں متوقع ہے،بانی پی ٹی آئی تمام رہنماؤں کیلئے ہدایات جاری کریں گے۔
یاد رہے کہ شکیل خان کو خیبرپختونخوا کی کابینہ سے ہٹانے پر پارٹی رہنماؤں میں اختلافات سامنے آئے تھے۔