وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کےگریڈ 19 کے افسر محمود لطیف کو ڈائریکٹر فنانس، سروسز ہسپتال، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ اُن کی تعیناتی 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے جبکہ انفارمیشن افسر پی آئی ڈی اسلام آباد سدرہ حسین کو سیکشن افسر دفاع ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی بھی ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔
"جنگ " کے مطابق وزیراعظم دفتر کے ڈسپوزل پر موجود آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے محمد ایاز کے ڈیپوٹیشن میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 18 نومبر 2024 سے شمار ہو گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یئے ہیں۔