ڈپٹی کمشنر پنجگورکے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک

ڈپٹی کمشنر پنجگورکے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک
ڈپٹی کمشنر پنجگورکے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 3دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے3 دہشتگرد ہلاک اور 3 دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ روز مستونگ میں کیا گیا، ہلاک دہشتگرد ڈپٹی کمشنرپنجگورکی شہادت میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ آج کے آپریشن سے اس گھناؤنے فعل کا بدلہ لے لیا، مجرموں کو انصاف کے کٹہرےمیں لے آئےہیں ،بلوچستان کا امن، ترقی سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔