عمران خان خوفزدہ اورفکرمند کیوں ہیں۔۔۔؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیض حمیدکی گرفتاری کو لے کر بانی پی ٹی آئی عمران خان خوفزدہ اورفکرمند ہیں، سینئر صحافی شبیر ڈار نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر)فیض حمیدکی گرفتاری کو لے کرعمران خان خوفزدہ اورفکرمند ہیں‘وہ یہ ضرور کہتے ہیں کہ میں خوفزدہ نہیں ہوں لیکن اصل میں وہ خوفزدہ بھی ہیں اور ان کو فکر بھی ہے۔ان کویہ سمجھ آگئی ہے کہ جنرل فیض کے کسی بھی اعترافی بیان سے وہ مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں تحریک انساف کے رہنما شیر افضل مروت اور سینئر صحافی و تجزیہ کار منیب فاروق نے بھی شرکت کی ۔