اداکارہ دانیا انور  طلاق کے بعد بالآخر کھل کر بول پڑیں

اداکارہ دانیا انور  طلاق کے بعد بالآخر کھل کر بول پڑیں
اداکارہ دانیا انور  طلاق کے بعد بالآخر کھل کر بول پڑیں
سورس: Instagram/dania_enwer

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) مقبول ماڈل و اداکارہ دانیا انور نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی پہلی شادی 6 سال بعد طلاق پر ختم ہوئی تو انہیں ان کے انتہائی قریبی دوستوں نے ہی بدکردار کہنا شروع کردیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں دانیا انور نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 6 سال تک چلی اور انہوں نے شادی کو کامیاب کرنے کی بھرپور کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ نہیں چاہتیں تھیں کہ ان کی شادی ختم ہو، اس لیے وہ تشدد اور تضحیک بھی برداشت کرتی رہیں لیکن اس باوجود ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی۔دانیا انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر سے خلع لی تھی اور جب انہوں نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، تب ہی لوگوں کے رویے تبدیل ہوگئے۔

ان کے مطابق طلاق کے بعد انہیں خراب سمجھا گیا، انہیں برا بھلا کہا گیا، یہاں تک کہ ان کے کردار پر انگلیاں اٹھائیں گئیں، انہیں بدکردار سمجھا گیا۔دانیا انور کا کہنا تھا کہ انہیں اس وقت حیرت ہوئی جب انہیں اپنی بچپن کی سہیلیوں اور اسکول کی ساتھیوں نے بھی غلط کہنا شروع کیا۔

مزید :

تفریح -