روس کا  روایتی اقدار کے حامی غیر ملکیوں کو رہائشی پرمنٹ میں سہولت دینے کا اعلان

Aug 20, 2024 | 03:47 PM

 ماسکو(آئی این پی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن  نے، معاشرتی آداب  'روایتی اقدار' کے حامی اور 'نیو لبرل اقدار' کے مخالف غیر ملکیوں کو روس میں رہائشی پرمنٹ کے حصول میں  سہولیات دینے کی منظوری دے دی ہے۔

صدر پیوٹن  کے منظور کردہ آرڈیننس کے ساتھ بعض غیر ملکیوں کے لئے روس میں رہائشی پرمنٹ مرحلے کو  آسان بنا دیا گیا ہے۔مذکورہ غیر ملکیوں کو رہائشی پرمنٹ کی بعض شرائط ،مثلا روسی زبان اور روسی تاریخ کے امتحانات، سے  مبرا رکھا جائے گا۔آرڈیننس کی رو سے روسی حکومت اپنے شہریوں کے لئے  بھی تباہ کن نیولبرل افکار کے حامی ممالک کی فہرست تیار کرے گی۔

مزیدخبریں