قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے صدر مملکت آصف زرداری کو بھجوا دی گئی ہے۔یاد رہے کہ 9 اگست کو قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ایک ادارہ بار بار پارلیمان میں مداخلت کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں اتنی کامیاب ہیں کہ وہ انصاف بھی دلواتی ہیں، ڈیم بھی بناتی ہیں اور مہنگائی کا مقابلہ بھی کرتی ہے، وہ تو سموسے اور ٹماٹر کی قیمت بھی مقرر کرسکتی ہیں، عدلیہ ہماری اتنی زبردست ہے، پوری دنیا میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔