عرب ملک کی عدالت نے کمپنی کو اپنے سابق ملازم کو کرپٹو کرنسی میں واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا، نئی تاریخ رقم

عرب ملک کی عدالت نے کمپنی کو اپنے سابق ملازم کو کرپٹو کرنسی میں واجبات ادا ...
عرب ملک کی عدالت نے کمپنی کو اپنے سابق ملازم کو کرپٹو کرنسی میں واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا، نئی تاریخ رقم
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی ایک عدالت نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ایک کمپنی کو اپنے سابق ملازم کو اماراتی درہم اور کرپٹو کرنسی میں واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کمپنی اور مذکورہ ملازم کے مابین جاب کنٹریکٹ میں طے پایا تھا کہ ملازم کو ادائیگی اماراتی درہم کے ساتھ ساتھ ’Ecowatt Tokens‘ نامی کرپٹو کرنسی میں بھی کی جائے گی۔
کمپنی کی طرف سے کچھ عرصہ قبل نہ صرف اچانک ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا بلکہ اس سے قبل 6ماہ تک معاہدے کے مطابق تنخواہ کا وہ حصہ بھی ادا نہیں کیا گیا جو کرپٹو کرنسی میں ادا کرنا تھا،جس پر اس نے کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔ جہاں اس گزشتہ روز اس کے حق میں فیصلہ آ گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -