بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جسے ایک فلم نے ہی نیشنل کرش بنادیا 

Aug 20, 2024 | 06:28 PM

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریتی جھنگیانی 90کی دہائی کا معروف ترین چہرہ ہیں، جن کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کا فلم انڈسٹری میں آغاز انتہائی تابناک رہا مگر وہ آئندہ کیریئر میں خاطرخواہ کامیابی نہ پا سکیں۔

 ڈی این اے انڈیا کے مطابق پریتی جھنگیانی ایک سندھی فیملی میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ماڈلنگ سے کیریئر کی شروعات کیں۔ بالی ووڈ میں آنے سے قبل انہوں نے چند تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا۔بالی ووڈ میں ان کی پہلی فلم ’محبتیں‘ تھی جو سپرہٹ رہی اور اس فلم نے انہیں ’نیشنل کرش‘ بنا دیا۔ اس فلم میں انہوں نے جمی شیرگل کے مدمقابل مرکزی کردار نبھایا تھا۔ اپنی اس ڈیبیو فلم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پریتی جھنگیانی مستقبل میں کوئی بڑی فلم نہ دے سکیں۔ وہ 2013ء تک بالی ووڈ میں متحرک رہیں۔
اس دوران پریتی نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں سے بیشتر فلاپ ہوئیں۔ ان فلموں میں واہ! تیرا کیا کہنا، باز: اے برڈ اِن ڈینجر، سکھ، جانے ہو گا کیا، وکٹوریا نمبر 203، کاش تم ہوتے و دیگر شامل ہیں۔ 23مارچ 2008ء کو پریتی جھنگیانی نے اپنے ساتھی اداکار پروین ڈیباس کے ساتھ شادی کی۔ ان کی ملاقات 2006ء میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ 2011ء میں ان کے ہاں پہلے بچے جے ویر اور 2016میں دوسرے بیٹے دیو کی پیدائش ہوئی۔

مزیدخبریں