کراچی، جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

کراچی، جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
کراچی، جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرانی سبزی منڈی بلوچ پاڑا کے علاقے میں بدبخت بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پرانی سبزی منڈی میں واقع بلوچ پاڑے میں نشے کے عادی بیٹے نے جائیداد میں حصہ نہ دینے پر ماں کے سامنے باپ کو گولیاں مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی عینی شاہد خاتون نے جس نے بتایا کہ بیٹے نے جائیداد کا مطالبہ نہ ماننے پر پستول نکال پر بوڑھے باپ پر فائرنگ کی۔