امریکی وزیر خارجہ کی قاہرہ میں مصری صدر سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ کی قاہرہ میں مصری صدر سے ملاقات
امریکی وزیر خارجہ کی قاہرہ میں مصری صدر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ 

اس موقع پر مصری صدر السیسی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بند ہو جائے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دانش مندی سے کام لیا جائے اور امن و سفارت کاری کی زبان بولی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کے علاقائی پھیلاؤ کا تصور بھی محال ہے۔ غزہ جنگ بندی سے فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد کا آغاز ہونا چاہیے۔ فلسطینی ریاست کا قیام اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد ہی خطے میں استحکام کے بنیادی ضامن ہیں۔