نشے سے تنگ ایک شخص کی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید فیز 2 میں گھر کے اندر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ شہزاد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور تحقیقات میں اہلخانہ نے واقعہ گلے میں پھندا لگا کر پنکھے کے ہک سے باندھ کر خودکشی کا بتایا ہے۔متوفی نشے کا عادی اور غیر شادی شدہ تھا جو کہ اپنی والدہ کے ہمراہ مکان کی پہلی منزل پر بنے ہوئے ایک کمرے میں رہتا تھا اور گراؤنڈ فلور پر دوسرا بھائی رہائش پذیر ہے۔
ابتدائی طور پر واقعہ نشے سے تنگ آکر انتہائی اقدام اٹھانے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔