کے پی پولیس نے چینی سیاحوں کو روکنے پروضاحت جاری کردی

کے پی پولیس نے چینی سیاحوں کو روکنے پروضاحت جاری کردی
کے پی پولیس نے چینی سیاحوں کو روکنے پروضاحت جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس نے چینی شہریوں کو صوبے میں داخل ہونے سے روکنے کی وضاحت کردی۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق چین کے سائیکلوں پر سوار سیاحوں کو بغیر این او سی کے خیبرپختونخوا میں داخلے سے روکا گیا ہے، وہ پنجاب سے نوشہرہ اور پھر پشاور میں داخل ہونے کے خواہش مند تھے۔

پولیس کے مطابق خیبر آباد کے مقام پر این او سی نہ ہونے کی وجہ سے چینی سیاحوں کو سائیکلوں کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا ہے کیونکہ صوبے میں وزارت داخلہ سے اجازت لینے کے بعد ہی غیر ملکیوں کو نقل حرکت  پر داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ چائینیز سائیکل سواروں کو صورت حال سے آگاہ کرنے کے بعد بحفاظت پولیس اسکواڈ کے ساتھ اسلام آباد بھجوادیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ این او سی لینے والے غیر ملکیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کیا جاتی ہے جبکہ بغیر این او سی کے داخلے پر پابندی ہے۔