پوسٹنگ کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران کو چیئرمین ایف بی آر کی وارننگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی کی پوسٹنگ کے حصول کا رجحان ادارے کے لئے نقصان دہ ہے، افسران اور عملہ کا پسند کی پوسٹنگ کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنا تشویش ناک امر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی مرضی کی پوسٹنگ کے حصول کا رجحان ادارے کے لئے نقصان دہ ہے ، مڈ لیول افسران کا ایسا اقدام جونیئر افسران کے لئے اچھی مثال نہیں ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پسند کی پوسٹنگ کے لئے اثر و رسوخ استعمال مس کنڈکٹ میں آتا ہے، آئندہ اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران اور عملے کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی، مشکل حالات سے دوچار افسران اور عملہ اپنی درخواست متعلقہ کمیٹی کوای میل کر سکتے ہیں۔