ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں 2022 میں مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کے قتل کا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو دھر لیا۔انچارج سی ٹی ڈی سجاد حیدر نے بتایا کہ واقعہ کا ایک اور ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے ملازمین کو بے دردی سے قتل کے بعد زندہ جلا دیا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت نور افسر کے نام سے کرلی گئی۔
یاد رہے کہ 2022 میں مچھر کالونی میں ہجوم نے ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو شدید تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد مقدمہ میں 54 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا ، لیکن اب تک پولیس 26 ملزمان کو ہی گرفتار کر سکی ہے ۔