میڈیا پالیسی کیس: سپریم کورٹ نے قائم مقام چیئرمین پیمر ا کو کام سے روکدیا

میڈیا پالیسی کیس: سپریم کورٹ نے قائم مقام چیئرمین پیمر ا کو کام سے روکدیا
میڈیا پالیسی کیس: سپریم کورٹ نے قائم مقام چیئرمین پیمر ا کو کام سے روکدیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری( پیمرا) کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر عبدالجبار کو کام سے روک دیا۔ سپریم کورٹ میں میڈیا پالیسی کیس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے متعلق حامد میر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈاکٹر عبدالجبار کو بطور قائم مقام چیئرمین پیمرا کام کرنے سے روک دیا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال ہوگئے، چیئرمین پیمرا کی تقرری نہیں ہوسکی، ڈاکٹر عبدالجبار کو صرف دیکھ بھال کا کہا گیا تھا ،وہ دھڑا دھر آرڈر کرتے جارہے ہیںاور مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔

مزید : اسلام آباد


loading...