ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو گرام اضافہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دسمبر کے مہینے میں پانچویں بار ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیاگیاہے ۔ نجی چینل کے مطابق ایل پی جی کے نرخوں میں دس روپے فی کلوگرام روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 100روپے اور کمرشل سلنڈر 400روپے مہنگاہوگیاہے۔