توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے ہرجگہ جائیں گے: پنجاب پولیس

توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے ہرجگہ جائیں گے: پنجاب پولیس
توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے ہرجگہ جائیں گے: پنجاب پولیس

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے گورنر ہاﺅس سمیت جہاں بھی ضرورت پڑی، جائیں گے۔ پولیس کلب میں نیب اہلکاروں،آئی جی موٹر وے ،آئی جی سپیشل برانچ ،اسلام آباد پولیس اور دیگر اداروں کے افسران سے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہا کہ جس جس نے توقیر صادق سے استفادہ کیا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ محکمہ داخلہ سے درخواست کی جا رہی ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے جس میں تحقیقاتی ایجنسیوں کے حکام شریک ہوں گے۔اُنہوں نے کہا توقیر صادق قومی مجرم ہے جس نے 83ارب روپے کی خورد برد کی ہے، توقیر صادق کی جائیداد قرق کریں گے اور اس کے رشتے داروں کو بھی شامل تفتیش کریں گے۔

مزید : لاہور


loading...