بدل رہا ہے ’’آسماں‘‘ رنگ، آ جائیں کر لیں باتیں چند، آ رہی ہوں: حنا کھر نے سعودی وزیر خارجہ کی دعوت قبول کرلی

بدل رہا ہے ’’آسماں‘‘ رنگ، آ جائیں کر لیں باتیں چند، آ رہی ہوں: حنا کھر نے ...
بدل رہا ہے ’’آسماں‘‘ رنگ، آ جائیں کر لیں باتیں چند، آ رہی ہوں: حنا کھر نے سعودی وزیر خارجہ کی دعوت قبول کرلی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل نے فوری مشاورت کے لئے سعودی عرب آنے کی دعوت دی ہے جو قبول کرلی گئی ہے ۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو یہ دعوت سعودی سفیر عبدالعزیز بن ابراہیم نے  پہنچائی جس میں  وزیر خارجہ سے کہا گیا ہے کہ  جتنی جلد ممکن ہو وہ مملکت کا دورہ کریں۔ اگرچہ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں دورے کی تاریخ نہیں بتائی گئی تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ دورہ جلد ہی ہوگا۔ وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پرنس سعود سے جلد ملنے کی منتظر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے خطے کی صورتحال پر مشاورت چاہتے ہیں اور یہ صورتحال شام کے بحران سے پیدا ہوئی۔

مزید : قومی


loading...