رضاکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے :پولیو ٹیموں پر حملوں کیخلا ف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

رضاکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے :پولیو ٹیموں پر حملوں کیخلا ف سینیٹ میں ...
رضاکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے :پولیو ٹیموں پر حملوں کیخلا ف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ میں پولیو ورکرز پر حملوں کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظورکی گئی ہے۔جس میں قاتلوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ  پشاور ،چارسدہ ،بٹگرام، ملتان اور کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والی پولیو خواتین ورکرز کے لواحقین کو امداد فراہم کی جا ئے اور پولیو ورکرز کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سینٹ میں متفقہ طورپرمنظور ہونےوالی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کریں۔

مزید : قومی


loading...