نیا سال ،نیاخیال ، یکم جنوری کو بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک قرار پائے گا ، نوٹیفکیشن 30دسمبر کو جاری ہونے کا امکان

نیا سال ،نیاخیال ، یکم جنوری کو بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک قرار پائے ...
نیا سال ،نیاخیال ، یکم جنوری کو بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک قرار پائے گا ، نوٹیفکیشن 30دسمبر کو جاری ہونے کا امکان

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے تجارت کیلئے  بھارت کوپسندیدہ ترین ملک قرار دینے کی تیاریاں مکمل کر لی  ہیں اور امکاں ہے 30 دسمبر کو نوٹیفکیشن جاری ر دیا جائے گا۔دنیا نیوز کے مطابق وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ  بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے حوالے سے کابینہ پہلے ہی ابتدائی منظوری دے چکی ہے۔ نوٹیفکیشن کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا جو تیس دسمبر کو جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2013 سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیئے جانے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا جس کے تحت بھارت کے ساتھ الکوحل سمیت 1209 منفی اشیاء کی تجارت کی منفی فہرست مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی اور واہگہ باڈر، بحری اور فضائی رابطے تجارت کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق موناباؤ اور کھوکھر اپار کی سرحدوں کو تجارت کے لئے نہیں کھولا جائے گا۔ دونوں سرحدوں پر انفراسٹرکچر نہ ہونے کے باعث اسے تجارت کے لئے نہیں کھولا جا رہا۔

مزید : قومی


loading...