خواتین کی بلوغت اور خطرناک بیماریوں کا تعلق سائنس نے بتا دیا

خواتین کی بلوغت اور خطرناک بیماریوں کا تعلق سائنس نے بتا دیا
خواتین کی بلوغت اور خطرناک بیماریوں کا تعلق سائنس نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) نوعمر لڑکیوں میں بلوغت کے عمل کا آغاز ان کی زندگی کے اہم ترین مراحل میں سے ایک ہے اور پہلی دفعہ ایک سائنسی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ اس کے جلد یا دیر سے آغاز کا دل کی بیماری اور فالج جیسے امراض سے بھی گہرا تعلق ہے۔

بیوی کے ہاتھ پاوں کاٹنے کے بعد شوہر کی خودکشی
آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر ڈیکسٹر کنوئی نے تقریباً 10 لاکھ خواتین کی طبی معلومات کے مطالعے سے اخذ کیا کہ جن لڑکیوں میں ایام کا باقاعدہ آغاز 10 سال کی عمر سے پہلے یا 17 سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے ان میں دل کی بیماری، فالج اور بلڈ پریشر کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جن میں ایام کا آغاز 11 سے 16 سال کی عمر میں ہوتا ہے ان میں یہ بیماریاں نسبتاً کم پائی گئیں جبکہ جن لڑکیوں کے ایام کا آغاز 13 سال کی عمر میں ہوا وہ ان بیماریوں سے سب سے زیادہ محفوظ رہیں۔ جن کے ایام کا آغاز 13 سال کی عمر میں ہوا ان کی تعداد تقریباً 25 فیصد تھی جبکہ 10 سال یا اس سے پہلے آغاز والی لڑکیوں کی تعداد 4 فیصد اور 17 سال یا اس کے بعد آغاز والی لڑکیوں کی تعداد ایک فیصد تھی۔ جن کے ایام کا آغاز 11 سال کی عمر سے پہلے یا 16 سال کی عمر کے بعد ہوا۔ ان میں دل کی بیماری کی شرح 27 فیصد زیادہ پائی گئی۔ ماہرین نے بچیوں میں قبل از وقت ایام کے آغاز سے بچنے کیلئے انہیں موٹاپے سے بچانے اور صحتمند رکھنے پر زور دیا ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے "Circulation" میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -