ایک نہیں ،دو نہیں ،اماراتی باشندے کو دھوکہ بازوں نے 6بار "ماموں"بنا ڈالا

ایک نہیں ،دو نہیں ،اماراتی باشندے کو دھوکہ بازوں نے 6بار "ماموں"بنا ڈالا
ایک نہیں ،دو نہیں ،اماراتی باشندے کو دھوکہ بازوں نے 6بار

  

دبئی(نیوزڈیسک)ایک انسان کسی سے شاید ایک یا دوبار بے وقوف بن سکتا ہے لیکن دبئی میں ایک شخص کو افریقی گینگ نے چھ بار بے وقوف بنا تے ہوئے اس سے آٹھ کروڑ روپے ہتھیا لیے۔

دبئی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ راشد عبداللہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو حال ہی میں ایک ایسے شخص کا علم ہوا ہے جسے ایک افریقی گروہ کی جانب سے ایک،دو یا تین بار نہیں بلکہ چھ بار بے وقوف بنایا گیا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اس شخص سے افریقی گینگ نے پہلی بار رابطہ کیا اور اسے اس بات کا لالچ دیا کہ وہ اس کی رقم کو دوگنا کردیں گے لیکن وہ اجنبی رقم لیتے ہی بھاگ گیا۔ اس شخص سے دوسری بار اسی گینگ کے دوسر ے شخص نے رابطہ کیا اور وہی لالچ دیا اور اس سے رقم ہتھیانے میں کامیاب ہوگیااور یہ سلسلہ چھٹے آدمی تک چلا۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ وہ اس گینگ کو پکڑنے میں کامیاب تو ہوگئے لیکن اس شخص کے تیس لاکھ درہم (تقریباًآٹھ کروڑروپے) نہیں نکلوا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فراڈ کا شکار ہونے والا شخص تو پولیس کو اس بات کی شکایت بھی نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ اسے اس بات پر یقین تھا کہ اس کی رقم ضرور دوگنی کر دی جائے گی۔

اگر لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہیں لیتے تو ان مشوروں پر عمل کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس