تسونگا فٹنس مسائل کے باعث ہوپ مین کپ ٹینس سے دستبردار

تسونگا فٹنس مسائل کے باعث ہوپ مین کپ ٹینس سے دستبردار

پیرس ( نیٹ نیوز) سٹار فرانسیسی پلیئر جو ویلفریڈ تسونگا فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے، سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت بھی غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے۔ تسونگا نے رواں برس منعقدہ ہوپ مین کپ مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں اپنی جوڑی دار علیزے کورنیٹ کے ہمراہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ تسونگا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوپ مین کپ سے دستبرداری اختیار کرنے پر بے حد مایوسی ہوئی تاہم اب میں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی دوبارہ کورٹ کا رخ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اب میری تمام تر توجہ آسٹریلین اوپن پر مرکوز ہے اور میں اس سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی