لاہور ڈسٹرکٹ بوائز جمناسٹک چیمپئن شپ آج شروع ہوگی
لاہور( سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسو سی ایشن کے زیر ا ہتمام لاہور ڈسٹرکٹ بوائز جمناسٹک چیمپئن شپ آج20 دسمبر صبح نو بجے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سپورٹس ہال میں ہوگی جبکہ بوائز مقابلے کل اتوار کو منعقد ہوں گے سیکرٹری لاہور ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن میاں محمد فاروق کے مطابق گرلز مقابلے فلور اور والٹ پر ہوں گے جبکہ بوائز مقابلے فلور،والٹ اور پیرلل بارپر ہوں گے چیمپن شپ کے چیف عبداللہ جان جبکہ ججز پینل میں خالد محمود راٹھور، محمد عقیل اصغر، طاہر محمود اور محمد فاروق ہوں گے گرلز مقابلوں کی مہمان خصوصی میڈم کنول نعمان ایم پی اے جبکہ بوائزمقابلوں کے مہمان خصوصی خالد پرویز( صدر آل پاکستان انجمن تاجران) ہوں گے۔