انڈر ٹوئنٹی ون ملالہ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے کراچی منتقل

انڈر ٹوئنٹی ون ملالہ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے کراچی منتقل

 لاہور(آئی این پی)قومی انڈر ٹوئنٹی ون ملالہ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔سانحہ پشاور کے باعث قومی انڈر ٹوئنٹی ون ملالہ ٹورنامنٹ کا فائنل مؤخر کر دیا گیا تھا۔پی سی بی کے مطابق فائنل میچ بدھ کے روز مرید کے کنٹری کلب میں کھیلا جانا تھا سانحہ پشاور کے باعث اسے منسوخ کر دیا گیا۔پی سی بی کے مطابق ملالہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اب لاہور کی بجائے کراچی میں تئیس دسمبر کو کھیلا جائے گاکیونکہ خواتین وویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ایونٹ کا فائنل میچ بھی کراچی میں ہی ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی