لارڈز پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کیلئے تیار

لارڈز پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کیلئے تیار

 لندن( نیٹ نیوز) انگلینڈ کا تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کے لیے تیار ہے جہاں میزبان برطانیہ نے 2019 ورلڈ کپ کا فائنل لارڈز کے گراؤنڈ پر منعقد کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ انگلینڈ میں منعقد ہونے والے 2019 کے ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کا نام تجویز کیا ہے جو 2017 میں ویمن ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔انگلش بورڈ ے مزید تجویز پیش کی کہ 2019 کے عالمی کپ کے سیمی فائنل کی میزبانی اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر اور ایجبسٹن کو دی جائے۔اس سلسلے میں 2019 کے ورلڈ کپ کا پہلا میچ اوول کے میدان پر کرانے کی تجویز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی