آئی ٹی ایف نے نوویک جوکووچ اور سرینا ولیمز کو 2014ء کا عالمی چیمپئن دیدیا

آئی ٹی ایف نے نوویک جوکووچ اور سرینا ولیمز کو 2014ء کا عالمی چیمپئن دیدیا

 لندن (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے نوویک جوکووچ اور سرینا ولیمز کو 2014ء کا عالمی چیمپئن قرار دے دیا۔ جوکووچ نے چوتھی بار جبکہ سرینا نے پانچویں بار یہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ برائن برادرز مینز، سیرا ایرانی اور روبرٹا وینسی پر مشتمل اٹالین جوڑی ویمنز ڈبلز چیمپئنز کا ایوارڈ لے اڑیں۔ برائن نے گزشتہ بارہ سالوں کے دوران گیارہویں بار جبکہ اٹالین جوڑی نے تیسری بار یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں برس منعقدہ ریگولر ٹور اور گرینڈ سلیم ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان ایوارڈز سے نوازا گیا۔ سرینا اور جوکووچ نے رواں برس کا اختتام عالمی نمبر ایک پوزیشنزپر کیا تھا۔ سرینا نے اپنے بیان میں کہا کہ پانچویں بار یہ ایوارڈ جیتنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور مستقبل میں ملک کیلئے مزید اعزاز جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی