جیک کیلس کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

جیک کیلس کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

کنگسٹن( نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر جیک کیلس آئندہ برس شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔ کیلس نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی راہنمائی کریں گے۔ ان کا شمار جنوبی افریقہ کے مایہ ناز آل راؤنڈرز میں کیا جاتا ہے اور انہوں نے متعدد بار عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کیلس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ہمیشہ ٹیم کی طرف سے کیریبین میں کھیل کر لطف اندوز ہوا اور اس بار کیریبین پریمیئر لیگ کھیلنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں تاہم میں نے کسی ٹیم کی نمائندگی کرنی ہے اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی