انڈر 19 کرکٹرز کیلئے فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

انڈر 19 کرکٹرز کیلئے فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے19سال سے کم عمر کرکٹرز کے لئے چار ہفتے کا فاسٹ ٹریک ایڈوانس کوچنگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اکیڈمی کے ایلیٹ کوچز کی نگرانی میں یہ کورس29دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔باسط علی کی سر براہی میں جونیئر سلیکشن کمیٹی نے26کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔کھلاڑیوں میں سجاول ریاض، ذیشان ملک،عمیر مسعود،اویس اقبال،یوسف بابر،عمران بابر،عمران رفیق،احمر اشفاق،محمد مبشر،محمد ذوہیب،سلطان محمود،عا قب خان،شاہد خان،شہاب الخان،عتیق الرحمن،ذیشان بابر،سلمان شاہ،عمر اسلام ،عامر جہاں زیب ،حسن شہاب ،محمد اصغر،حسن خان، سیف علی غوری،دانیال حسین راجپوت،عاقب جاوید کامران افضل، اورگوہر حفیظ شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی